رپورٹ سب اچھا ہے کوءی فکر نہیں :ساہیوال میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی،عدم دلچسپی اور غفلت نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ساہیوال میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی،عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث عنایت الٰہی کالونی ، شادمان ٹاؤن ،احمد بلاک ،صابر ٹاؤن، طارق بن زیاد کالونی، بھٹو نگراور مسلم بن عقیل کالونی کے مکین شدید پریشانی کا شکارہیں،علاقے میں صفائی ستھرائی کا فقدان،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گندے پانی کے جوہڑوں نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے،مکینوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے،جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑوں سے تعفن پھیل رہا ہے،جس کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیلنے لگی ہے کالونیوں کے مکینوں نے کئی بار میونسپل کارپوریشن کے دفتر شکایات درج کرائیں،مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے،ویڈیو میں بغور تمام صورتحال کامشاہدہ کیاجاسکتاہے،مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر ساہیوال فوری نوٹس لے کر کارپوریشن کی متعلقہ برانچ کے خلاف کاروائی کریں جو افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں