ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کا قطب شہانہ پل اور موضع داد بلوچ کا دورہ ،حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور محکمہ ہائی وے اور اریگیشن کے افسران بھی موجود تھے

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے قطب شہانہ پل اور موضع داد بلوچ کا دورہ کیا۔ دونوں جگہوں پر حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور محکمہ ہائی وے اور اریگیشن کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر لوگوں کے انخلا کا بندوبست کیا جائے۔ دریا میں کٹاؤ کی وجہ سے ساہیوال فیصل آباد روڈ کو بچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں