سٹاف رپورٹر نوائے وقت
پشاور:پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ہفتے کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ’یہ کمیشن شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمہ داران کے کردار کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔ پاکستان اور عوام دشمن عناصر حالات خراب کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں۔