دنیا کا انوکھا ہسپتال:10 بجے ایمرجنسی کے مین گیٹ بند کر دیے جاتے ہیں

نہ خوف خدا ،نہ مرنے کا ڈر

ایمرجنسی میں موجود گارڈ کے ڈیوٹی گیٹ سے ختم کر کے ڈاکٹروں کی رہائش پر لگا دی گیی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول : ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں 10 بجے کے بعد ایمرجنسی کے مین گیٹ کو بند کر دیا جاتا ہے ۔گیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے رات کو آنے والے ایمرجنسی میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو لے کر جب ایمرجنسی نہیں آتے ہیں تو ہمیں گیٹ بند ملتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں ایمرجنسی میں مریض کو پہنچانے میں بڑی پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے ۔10 15 دن سے ایم ایس کے حکم پر رات 10 بجے کے بعد ایمرجنسی کے گیٹ کو بند کر دیا جاتا ہے ۔ایمرجنسی میں موجود گارڈ کو گیٹ سے ختم کر کے ڈاکٹروں کی رہائش پر لگا دیا ہے ۔ ایک مریضہ نے بتایا کہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کا ایک ہی ڈاکٹر اور ایک ہی مشین ہے ،جس کی وجہ سے کئی کئی ہفتے الٹراساؤنڈ کروانے میں گزر جاتے ہیں۔ جب الٹراساؤنڈ کروانے کے لیے ہسپتال میں اتے ہیں تو صبح سے لے کر ایک بجے تک ہمیں بٹھا بٹھا کر اگلے دن آنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔ الٹراساٹ کروانے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور الٹرا ساؤنڈ کی مشینوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مریضوں کو الٹراساؤنڈ کروانے میں پریشانی کا سامنا کم سے کم ہو۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے 10 بجے کے بعد ایمرجنسی کا گیٹ بند نہ کرنے اور الٹرا ساؤنڈ کے لیے فی میل ایک ڈاکٹر اور مشینوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں