سمیع خان
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ کو صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سنسرڈ میڈیا آپ کی باتیں نہیں چلائے گا۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی چیئرمین اپنی اہلیہ کو بار بار منع کرتے رہے، تاہم بشریٰ بی بی نے انہیں جواب دیا کہ مجھے بات کرنے دیں، میں آج ساری بات میڈیا کے سامنے رکھوں گی۔
عمران خان نے بشریٰ بی بی کو کہا کہ یہ سنسرڈ میڈیا ہے، آپ کی بات نہیں چلائیں گے۔