سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کا موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیک پوسٹ نواگے ، ضلع سوات اور بونیر کے باؤنڈری پر واقع چوکی کڑاکڑ کا سرپرائز ویزٹ

محمد ناصر غلزاءی

سوات : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیک پوسٹ نواگئی، ضلع سوات اور بونیر کی باونڈری پر قائم چوکی کڑاکڑ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے انہیں چوکی کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات اور ضلع بونیر سے منسلک باونڈری اور سوات پولیس کیجانب سے کی گئی سیکیورٹی کا مؤثر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سرپرائز ویزٹ کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کی صفائی، رہائشی بیرکس، باونڈری والز، واچ ٹاورز، مورچوں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے، اپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے چیک پوسٹ نواگے اور چوکی کڑاکڑ میں دوران ڈیوٹی الرٹ اور ایکٹیو رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں