اپنے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی دیکھ کر لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے
رانا وحید نوائے وقت
پاکپتن : سکندرچوک 63 ڈی کا قبرستان چار دیواری سے محروم ہے ۔چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے گدھے قبرستان میں گھومنے لگے ۔ قبریں مسمار ہونے لگیں، علاقہ مکینوں کا حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی دیکھ کر لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ پاکپتن اورمقامی سیاستدانوں کو اس کے بارے میں آگاہ کیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اہلیانِ علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔