آئ جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےنوٹس لے لیا، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب ، ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
شھزاد عالمگیر نوائے وقت
ساہیوال:پاکپتن ہسپتال روڈ پر دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کے نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے پر آئ جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےنوٹس لے لیا، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ۔آئی جی پنجاب کا ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ملزمان نے دوکان کی ملکیت کے تنازعے پر عباس نامی نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔