لاہور فوڈ اتھارٹی کی نااہلی عروج پر، مضر صحت دودھ پینے سے اکبر علی کی ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: لاہور فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے لاہور میں جگہ جگہ غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت عروج پرہے ۔شاہدرہ ٹاون میں مضر صحت دودھ پینے سے اکبر علی کی ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی۔ سجاد اکبر عمر 25 سال، اسد اکبر 28 سال ،ملائکہ اکبر 18 سال، ریاء اکبر 19 سال، پروین زوجہ اکبر عمر 45 سال، شمائلہ اکبر 25 سال ،اقصیٰ اکبر 28 سال، مناہل اکبر 10 سال، عائشہ دختر راشد 9 سال ،محمد علی راشد 4 سال، 3بچے اور ساجد زیر علاج ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں