رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال میونسپل کارپوریشن عملہ پر اینٹیں ڈنڈے سوٹے اور سرخ مرچ لے کرحملہ کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بعض لوگوں نے مین روڈ پر بھینسوں کی کھرلیاں بنا کر سرکاری جگہ کو اپنے قبضہ میں لیا ہوا تھا۔ عملہ میونسپل کارپوریشن نے بھینسیں کھلوائی اور انکروچمنٹ کو ختم کرنا چاہا تو اینٹوں سوٹوں سے ایک سرکاری ملازم کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو 1122نےزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اینٹی انکروچمنٹ سیل انفورسمنٹ انسپیکٹر رائے خالد ضیا موقع پر پہنچے تو حملہ آ وروں نے اپنے اور ساتھیوں کو بھی بلوا لیا اور اینٹیں مارنا شروع کر دیں۔