حلیمہ افضل نوائے وقت
لندن:مقابلہ حسن کی عالمی تنظیم مس یونیورس نے پاکستانی اداکارہ نور زرمینہ کے ’مس یونیورس پاکستان 2024‘ منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی مقابلہ حسن کی خبروں پر نظر رکھنے والے آن لائن جریدے پیجنٹ سرکل کی رپورٹ کے مطابق مس یونیورس پاکستان 2024 کی فاتح کے طور پر نور زرمینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ماڈل اور اداکارہ رواں سال نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔