نور فاطمہ افضل ،نوائے وقت
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے جاری بیان میں لکھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ نہ کسی پریشر میں آ کر کیا اور نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے اور وہ اپنی باقی عمر تحریر و تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔