ڈی ائی خان کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ڈپٹی کمشنر سارہ رحمان تعینات

محمد ناصر غلزاءی نوائے وقت

پشاور:خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات کر دی گئی ۔ڈی ائی خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے جہاں اہم منصب پر خاتون افیسر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ ذرائع نے ڈان میڈیا کو بتایا ہے کہ خاتون ڈپٹی کمشنر سارہ رحمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک اس منصب پر براجمان تھے ،جنہیں عہدے سے ہٹا کر سارا رحمان کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختون خواہ کے افسران کی جانب سے ان کے لیے الودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ ، سیکرٹری شاہد اللہ خان سمیت کئی شخصیات شریک تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں