کوءی شرم ہوتی ہے ،کوءی حیا ہوتی ہے:……….قرضوں میں پھنسے ہوئے غریب ملک کے وزیروں کا شاہانہ پروٹوکول

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے غریب ملک کے وزیروں کا شاہانہ پروٹوکول۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کے لئے بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات گاسپل چرچ میں مسیحی نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے مسیحی برادری کے مسائل توجہ سے سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کرسچن قبرستانوں کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہیں اوراس اہم مسئلے پر بہت جلد پیش رفت ہو گی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے مزید بتایا کہ مسیحی بچوں کے لیے پانچ فیصد جاب کوٹا بھی مختص ہے جبکہ خوشی کے تہواروں پر خصوصی گرانٹ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے چرچز کی سکیورٹی فول پروف کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں