پارلیمان مفلوج، حکومت ربڑ سٹیمپ، تحریک انصاف پر پابندی حکومت کا فیصلہ نہیں، ایمل ولی خان

محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارلیمان مفلوج ہونے کی وجہ سے حکومت ربڑ سٹمپ بنی ہوءی ہے۔ذاتی انا پرستی کی وجہ سے پاکستان اس وقت آئینی بحران سے دوچار ہے، جو مزید بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک فیصلہ کرتی ہے اور اس پر عمل درامد نہیں ہوتا ۔ وفاق کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ پوری زندگی اپ حکومت میں نہیں رہتے۔ آج جو یہ کر رہے ہیں کل ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا ۔ آج اپ ایک پارٹی پر پابندی لگاتے ہیں، کل کسی اور پارٹی کی حکومت ہوگی اور یہی ہتھکنڈے آپ کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں