محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت
پشاور :وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پشاور ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر برطانیہ جانے والے کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے جعلی ایگزٹ پرمٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم زر ولی خان یو کے جا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایگزٹ پرمٹ جعلی تھا۔
تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ایگزٹ پرمٹ حاصل کیا تھا۔ملزم کے موبائل فون سے ایجنٹ سے کی گئی چیٹ بھی برآمد کی گئی ہے ۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے اے ایچ ٹی سی پشاور منتقل کر دیا گیا۔