کسانوں کی خوشحالی کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

حکام کی نااہلی سر چڑھ کر بول رہی ہے لیکن افسران بالا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: چیچہ وطنی میں کسانوں کی خوشحالی سے متعلق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ چیچہ وطنی 165 اے 9 ایل کلالی، 168 نائن ایل اور 167 نائن ایل میں پچھلے 3 ماہ سے پانی کی بندی چل رہی ہے۔ پانی کی کمی سے متعلق جب بھی متعلقہ حکام کو پوچھیں تو کوئی نہ کوئی بہانہ لگا کر ٹال مٹول کرتے ہیں۔ متعلقہ حکام کی نااہلی سر چڑھ کر بول رہی ہے لیکن افسران بالا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔متعلقہ حکام کی نااہلی کیوجہ سے عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ محکمہ انہار کے متعلقہ افسران کا شاہی لائف سٹائل اور ٹیل پر پانی کی شدید کمی سے بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ نائن ایل میں پانی کی شدید قلت اور شدید گرمی سے زمینداروں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور چیف آفیسر محکمہ انہار سے موجودہ صورتحال پر نوٹس کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں