کنگ چارلس سوم کا نایاب نسل کی بکری کے لیے شاہی خطاب ، ’رائل گولڈن گورنسے گوٹ‘ کہلاءے گی

یہ خطاب دنیا میں کسی بھی جگہ اس نسل کی بکری کے لیے یکساں ہوگا ، اس نسل کے متعلق آگہی میں اضافہ ہوگا

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن: شاہ چارلس سوم نے ایک نایاب سنہری نسل کی بکری کو شاہی خطاب سے نواز دیا۔

گورنسے جزیرے سے تعلق کی وجہ سے جانی جانے والی اس نسل کے پاس اب ’رائل گولڈن گورنسے گوٹ‘ کا خطاب ہوگا۔

بکری کو یہ خطاب شاہ چارلس سوم کے انگلش چینل میں واقع اس جزیرے کے دورے کے دوران دیا گیا۔ یہ خطاب دنیا میں کسی بھی جگہ اس نسل کی بکری کے لیے یکساں ہوگا۔
نسل کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کی گئی آٹھ سالہ بکری سمر ول ٹیمسِن کی مالکن ریبیکا مارٹن کا کہنا تھا کہ امید ہے خطاب کے بعد اس نسل کے متعلق آگہی میں اضافہ ہوگا۔

شاہ چارلس سوم نے بکری کو خطاب سے نوازنے کے بعد تھپتھپایا اور اس کے ہلکے سنہرے رنگ کی تعریف کی۔

بکریوں کی یہ نایاب نسل جانداروں کی اس فہرست میں شامل ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں