پی ایچ پی افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب کا سنٹرل پولیس آفس میں انعقاد

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: لاھور پی ایچ پی میں 800 نئی محکمانہ ترقیوں کے نئے مرحلے کا آغاز، اے ایس آئیز سے سب انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 18 پی ایچ پی افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوءی, آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی پنجاب سلطان چودھری، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم، ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین ، ایس پی ہیڈکوارٹرز پی ایچ پی منصور قمر سمیت ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیا ہے کہ پی ایچ پی میں مختکف رینکس پر میرٹ کے مطابق آئندہ ایک ماہ میں مرحلہ وار 1000 سے زائد اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں