ڈان نیوزاور نوائے وقت کی خبر پر ایکشن:……………. بابا فرید پارک اور شادمان ٹاؤن احمد بلاک سمیت دیگر علاقوں کی صفائی ستھرائی کا حکم

یہ خبر ساہیوال میں ڈان ٹی وی کے بیوروچیف رانا وحید نے فایل کی تھی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول: ڈان نیوز اوربرطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر ایورڈ یافتہ اخبار نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ، بابا فرید پارک اور شادمان ٹاؤن احمد بلاک سمیت دیگر علاقوں کی صفائی ستھرائی کا حکم۔ یہ خبر ساہیوال میں ڈان ٹی وی کے بیوروچیف رانا وحید نے فایل کی تھی۔ ساہیوال ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ساہیوال شہر میں میونسپل سروسز کی احسن انداز میں فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور تمام ممکنہ وسائل شہر کی ترقی اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بروئے کار لائے جاییں۔ انہوں نے کہا کہ بابا فرید پارک شادمان ٹاؤن احمد بلاک اور اندرون شہر، سوڑی گلی، گول چکر، موروالا چوک اور صرافہ بازار کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری رکھا جائے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لگائی گئی سٹریٹ لائٹس کو چلانے اور بند کرنے کے لئے بٹن نمایاں جگہ پر لگائے جائیں اور لائٹس کو آن آف کرنے کے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ ہائی سٹریٹ پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کام کے دوران ملبے کو فوری ہٹایا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور بلا امتیاز کاروائی کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک پتن رود، کالج روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر سیوریج کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں