کمیر میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی۔ متعدد بچوں کی حالت غیر، سی او ہیلتھ کو موبائل پر فون کیا گیا تو انہوں نے موبائل ہی اٹینڈ نہیں کیا

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:ساہیوال کے نواحی علاقہ کمیر میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی۔ متعدد بچوں کی حالت غیرہونے پر متا ثرین نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔چوبیس گھنٹے گزرجانے کے بعد محکمہ ہیلتھ کی ٹیم خانہ پوری کرنے کے چکر میں تصویریں بنا کر چلتی بنی ۔ بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیل کے مطابق کمیر 120/9.Lکی آبادی شیخاں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی جس سے متعدد بچے اس کی لپیٹ میں آگئے اور چند بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔۔بچوں کے معاملے پر سی او ہیلتھ کو موبائل پر فون کیا گیا تو انہوں نے موبائل ہی اٹینڈ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں