برطانوی وزیر اعظم کو محمد یاسین اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے یادداشت پیش

مسئلہ کشمیر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ، برطانیہ کو کشمیری عوام کی حمایت کرنی چاہیے ،پٹیشن کا متن

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لندن:محمد یاسین برٹش ممبر پارلیمنٹ اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے برطانوی کشمیری کارکنوں کے ساتھ برطانیہ کی نئی حکومت کے برطانوی وزیر اعظم کو ان کی سرکاری رہایش گاہ 10 ڈاوننگ سٹریٹ پر ایک پٹیشن پیش کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ انھیں مسئلہ کشمیر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اوربرطانیہ کو کشمیری عوام کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہ آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں