سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن: سوشل میڈیا پروایرل ہونے والی فوٹیجز میں پولیس آفیسر کو اپنی گن مذکورہ شخص پر تانے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ اس شخص کو ٹھڈے مار رہا ہے۔
اس کے بعد پولیس آفیسر اپنی گن ایک اور شخص پر تان رہا ہے، پھر ان کو نیچے زمین پر گراتا ہے اور ان کے سر پر ٹھڈے مار رہا ہے۔ یہ برطانوی اخبار دی گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے اس وقت ہوا جب مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر جھگڑے کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔