جماعت اسلامی نے دھرنے روکنے کی صورت میں حکومت گراؤتحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی

محمد ناصر غلزاءی نوائے وقت

کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھائے گئے، 25، 25 سال کے لئے کئے گئے معاہدوں کو نہیں مانتے، وقت آگیا ہے لوگ اب گھروں سے انصاف کیلئے نکلیں۔
26جولائی کو حکومت نے اگر دھرنے کا راستہ روکا تو یہ دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا، پھر کوئی بھی تحریک کو روک نہیں پائیگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ لوگ بہنوں اور بیٹیوں کے زیورات بیچ کر بلز کی ادائیگی کررہے ہیں، کل گوجرانوالہ میں 2 بھائیوں کے جھگڑے کا واقعہ ہوا، اب تو تاجروں کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں