رانا وحید
کراچی: جناح اسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کہاں کھڑی کریں ۔ٹریفک کا عملہ ہماری گاڑیاں اٹھا کر لے جاتا ہے۔ ہم ایمرجنسی میں اپنے پیاروں کو چیک کروانے کے لیے آتے ہیں۔ جب ایمرجنسی سے باہر آتے ہیں تو ہماری گاڑیاں غائب ہوتی ہیں۔۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی نوٹس لیں۔