خیبر پختنخواہ حکومت کا جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس، ترسیل اورنقل و حرکت پر پابندی عائد

مانسہرہ بٹگرام میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے باوجود کٹائی کی اجازت دینے والے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ڈی ایف اوز کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی

محمد ناصر غلزاءی نوائے وقت

پشاور:خیبر پختنخواہ حکومت نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے لکڑی کی ترسیل اورنقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ۔حکومت نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی تیزی کے ساتھ ہونے والی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی بریگیڈیر ریٹائر مصدق عباسی نے کہا کہ مذکورہ ٹیمیں لکڑی کی نقل و حمل کی نگرانی اور چیکنگ کریں گی جبکہ غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ بٹگرام میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے باوجود کٹائی کی اجازت دینے والے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ڈی ایف اوز کو معطل کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں