محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت
پشاور:سوات ،،شانگلہ کے نواح میں شنگ کے قریب دریا پر بنائی گئی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ جانبحق ہو گیا ۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے انے والا والد دریائے سندھ کے عین وسط میں اوپر رسی ٹوٹنے کی وجہ سے دریائے سندھ میں گر گیا اور جان بحق ہو گیا۔ تاہم بچے کو مقامی افراد نے ریسکیو کر لیا ۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے.