پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسف زئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال نے بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کیے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت یوسف زئی اسلام اباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں