محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو گی ہے ۔ملک کو غلط طریقے سے چلایا جا رہا ہے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے ۔موجودہ حکومت تحریک انصاف کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہے ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت چلانا ان لوگوں کے بس کی بات نہیں ۔ہمارے ایم این ایز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے ۔ان کو دبایا جا رہا ہے ۔انہیں مختلف افرز بھی مل رہی ہیں ۔تمام تر مشکلات کے باوجود جمعہ کے دن احتجاج کی کال دی ہے۔ احتجاج کی کال کے ساتھ تین مطالبات پیش کیے ہیں۔ جن میں ہمارا سر فہرست مطالبہ عمران خان سمیت گرفتار کارکنوں کی رہائی دوسرا مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جبکہ ملک میں بدمنی ختم کرنا ہمارا تیسرا مطالبہ ہے