رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال : چیچہ وطنی میں غیر معیاری اور کیمیکل والا دودھ تیار ہونے لگا۔ ہڑپہ ،قادر اباد ،نور شاہ شاہ ،کوٹ غازی آباد، نائی والا بنگلہ، کمیر روڈ پر غیر معیاری دودھ کا کاروبار جاری ہے۔محکمہ فوڈ ساہیوال نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ دو ملزمان گرفتارکر لیے گیے۔ 5500 لٹر کیمیکل ملا جعلی دودھ برآمد۔ جعلی دودھ بنانے کے لیے بڑی مقدار میں را مٹیریل بھی برآمد۔جعلی دودھ سپلائ کے لیے ٹینکر بھی پکڑا گیا جس کا رجسٹریشن نمبر LES 9186 ہے۔جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری شرمندہ روڑ پر ایک حویلی کے اندر لگاٸ گٸ تھی ۔375 کلو گرام وارش پاوڈر ، 600 لٹر کھلا تیل،2 عدد مکسنگ مشین، 1عدد سلنڈر برآمد کر کے استغاثہ کی کاروآئ مکمل کر لی گئ۔