پاکستانی نژاد برطانوی کو بری طرح سے زدوکوب کرنے والا برطانوی پولیس افسر معطل ، پولیس اہلکاروں کے رویے کی بڑے پیمانے پر مذمت

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

مانچسٹر: برطانیہ کے بڑے شہر کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی نوجوانوں کو بری طرح سے زدوکوب کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے رویے کی بڑے پیمانے پر مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو فوٹیج کو “چونکا دینے والی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ،”لوگ بجا طور پر اس کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔”

انہوں نے بدھ کو بتایا،”ایک مرد افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ہم پولیس کے ردعمل کو رضاکارانہ طور پر پولیس کنڈکٹ کے دفتر کو بھیج رہے ہیں۔”

وزیر داخلہ ڈیم ڈیانا جانسن نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا،”میں آج سہ پہر مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک واقعے کی پریشان کن فوٹیج سے واقف ہوں اور اس حوالے سے عوام کی تشویش کو سمجھتی ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے گریٹر مانچسٹر پولیس سے مکمل اپ ڈیٹ مانگ لی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں