پی ٹی آئی کے39اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری، پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا

محمد لطیف نوائے وقت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے39اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دئیے ہیں۔انھیں پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 12جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔

پی ٹی آئی کے جن اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ان میں امجد علی خان،سلیم رحمان ،سہیل سلطان ،محمدبشیر خان،محبوب شاہ،جنیداکبر،علی خان جدون،اسد قیصرشامل ہیں ۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں شہرام خان ، مجاہد علی ، انور تاج اورفضل محمود خان،ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزارخان ، شہر علی ارباب آصف خان ،احد علی شاہ ، شاہد خان ، قاسم علی شاہ اور شیرافضل مروت کے نام بھی شامل ہیں۔

اسامہ احمد ، شفقت عباس اورعلی افضل ساہی،حیدر علی خان ، ناصراحمد ، راناعاطف ، چنگیزاحمد خان ، محمد علی سرفراز،خرم شہزاد،سردار محمد عاطف خان کھوسہ، حسن نواز خان ، ملک محمد عامر ڈوگر،زین قریشی ،رانا محمد فرازنون ، ممتاز مصطفیٰ ،محمد شبیرعلی قریشی،عنبر مجید، اویس حیدر کھوکھر اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں