سٹاف رپورٹر نوائے وقت
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ امریکی ایجنڈے عمل کر کے ہمارے خلاف آپریشن کیا گیا جس کا فائدہ نہیں نقصان ہوا، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
بنوں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پشتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کشمیر کو آزاد کرانے میں بھی پختونخوا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔