دودھ کی تقسیم پر بلے لڑ پڑے :……..حکومتی فنڈز کی تقسیم پر بلوچستان میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی میں شدید اختلافات

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

کویٹہ بلوچستان میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور سیکریٹری جنرل نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سمیت 20 عہدے داروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کرتے ہوئے پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی۔
پارٹی کے سینیئر صوبائی نائب صدر اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان کے 28 اضلاع کے عہدے دار پہلے ہی صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں اس لیے وہ اپنے عہدوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی اور صوبائی جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ، لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی، جنرل سیکریٹری غفور جعفر، ژوب ڈویژن کے صدر ظفر اللہ، ضلعی صدر رزاق شیرانی سمیت 20 عہدیداروں و کارکنوں کی رکنیت ختم کر کے پارٹی کی مرکزی قیادت کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں