قیامت خود بتاءے گی قیامت کیوں ضروری ہے : پنجاب: حافظ آباد میں شوہر اور بچی کے سامنے خاتون کا ’گینک ریپ‘

گینگسٹر خاتون کو قریبی کھیتوں میں لے گئے اور اس کے شوہر اور بیٹی کے سامنے اس کا ’گینگ ریپ‘ کیا۔

خاتون کا شوہر اور بیٹی کے سامنے ریپ، کیا پولیس تھانے کی حدود کے تعین پر جھگڑتی رہی؟

آیرش حیات نوائے وقت

حافظ آباد :صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں پولیس کے مطابق ایک خاتون کا شوہر اور کم عمر بیٹی کے سامنے ریپ کیا گیا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سکھیکی میں خاوند کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں درج واقعے کی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی شاہد نامی شخص اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ اپنے قریبی رشتہ داروں سے ملنے سکھیکی آیا ہوا تھا۔ موٹر سائیکل پر واپس گھر جاتے ہوئے شام کے وقت سکھیکی سے سانگلہ روڑ پر انہیں تین افراد نے روکا اور ڈکیتی کرنے کے بعد خاتون کو ایک ڈاکو نے ریپ کیا اور شوہر کو گن پوائنٹ پر خاموش رہنے کا کہا۔
اس واقعے کے ایک روز بعد کچھ ایسی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے جائے وقوعہ پر پولیس اہلکار بڑی تعداد میں کھڑے ہیں اور افسران اس بات پر اُلجھ رہے ہیں کہ یہ زمین ضلع ننکانہ میں آتی ہے یا پھر ضلع حافظ آباد میں۔
اس جھگڑے کے دوران پولیس افسران ایک دوسرے پر سخت الفاظ استعمال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں