مانچسٹر ایرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان کو زدوکوب کرنے والے پولیس آفیسر کا بڑا بھائی گریٹر مانچسٹر پولیس میں حاضر سروس افسر

خالد لطیف بلوچ

مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پولیس افسر کی جانب سے ایک شخص کے زدوکوب کرنے اورسر پر ٹھڈے مارنے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سے سیاست دانوں، مقامی افراد اور متاثرہ شخص کے اہل خانہ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وکیل احمد یعقوب نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان کو زدوکوب کرنے اور سر پر ٹھڈے مارنے والے پولیس آفیسر کا بڑا بھائی گریٹر مانچسٹر پولیس میں حاضر سروس افسر ہے

مانچسٹر میں ’نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو‘ کے نعرے تلے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ’انصاف نہیں، امن نہیں‘ جیسے نعرے لگائے۔ گذشتہ رات راچڈیل پولیس سٹیشن کے باہر سینکڑوں افراد کے جمع ہونے کے بعد یہ دوسرا احتجاج تھا۔

متاثرہ خاندان کے وکیل احمد یعقوب نے کہا کہ پولیس تشدد کے شکار شخص کے سی ٹی سکین سے پتہ چلا ہے کہ ان کے دماغ میں سِسٹ بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ان کی حالت بگڑنے سے ان کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں