پاکستان میں ’فائر وال‘ نصب ، آزمائش سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ، بعض جگہوں مکمل ختم

واٹس ایپ چلانے دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس چلانے میں بھی مشکلات

آصف کیانی

اسلام آباد :پاکستان میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام نے تصدیق کی کہ ’فائر وال‘ کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

حکام نے بتایا کہ ’فائر وال‘ سسٹم کو نصب کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آزمائش کب تک جاری رہے گی اور نئے سسٹم پر کب تک ملک کا انٹرنیٹ نیٹ ورک منتقل ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق ملک میں ’فائر وال‘ سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی۔

نئے سسٹم کی آزمائش سے ملک میں نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو چکی ہے اور متعدد افراد کو نہ صرف واٹس ایپ چلانے بلکہ دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس چلانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں