چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ایسویشن انٹرنیشنل لائرز لاہور کے وفد کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ایسویشن انٹرنیشنل لائرز لاہور کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کئے ۔وفد کی قیادت AIL لاہور کے صدر حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ نے کی۔

ملاقات میں سینئر نائب صدر جمیل اختر بیگ ایڈووکیٹ ، نائب صدرچوہدری ذکاء الرحمن نول ایڈووکیٹ ، نائب صدر محمد فاروق ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری
میاں محمد زاہد ایڈووکیٹ اورحافظ برہان الدین کوآرڈینیٹر بھی شامل تھے ۔

نبیلہ حسن ڈوگر، عثمان لطیف ممبر ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی شرکت کی ۔

لاہورہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ججز کی کمی کو دور کیا جائے گا، کیسز کو جلد نمٹانے سمیت بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ایسویشن انٹرنیشنل لائرز لاہور کے صدر اور کابینہ ممبران نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم کو گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی اور کہا کہ AIL قانون کی بالادستی اور ملک میں آئین کی پاسداری کے لیے ہمشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں