کراچی، تین تلوار پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن زیر حراست

خادم حسین

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا ، جس پر پولیس نے ایک درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اس احتجاج میں سابق صدر عارف علوی کو بھی شریک ہوتا تھا لیکن صورتحال کو دیکھ کرانھوں نے نے نہ آنے میں ہی عافیت سمجھی۔

پولیس نے بتایا کہ تین تلوار پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں