دریائے سین کے کنارے پیرس اولپمکس کی شاندار افتتاحی تقریب

محمد احمد بھٹی

پیرس :اس سال ہونے والے اولمپک مقابلوں میں 10,000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو مجموعی طور پر 206 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دریائے سین کے کنارےاولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بارش میں بھیگتے شائقین کو کشتیوں میں سوار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تقریب کے آغاز پر سابق فرانسیسی فٹ بالر زین الدین زیدان پیرس کی گلیوں میں دوڑتے نظر آئے، جو بعد ازاں انہوں نے چند بچوں کے حوالے کی اور خود ایک میٹرو ٹرین میں سوار ہو گئے۔ پھر مختلف افراد کے ہاتھوں سے منتقل ہوتی ہوئی یہ مشعل بالآخر ایک ایسی کشتی تک پہنچی، جس میں متعدد اولمپک لیجنڈ سوار تھے، جہاں سے اسے ایک ہاٹ ایئر بیلون یعنی گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے میں اسے آسمان کی طرف اڑایا گیا۔

اس تقریب میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیا۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس کی شروعات ایک فرانسیسی گانے سے کی۔ ان کے علاوہ معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے پرفارم کیا، جب کہ رقص اور ریپ میوزک کے فنکاروں نے بھی اپنے فن جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں