آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے تاجروں کو احتجاج کے لیے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردں
آصف کیانی
اسلام آباد: ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے بعد تاجروں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے تاجروں کو احتجاج کے لیے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی تاجر دوست ٹیکس اسکیم کو نہ صرف مسترد کر دیا ہے بلکہ اس اسکیم کو تاجر دشمن قرار دیا ہے اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تاجر دوست ٹیکس اسکیم ایس آر او واپس لے اور تاجر نمائندوں کی تجاویز پر مذاکرات کیے جائیں۔