شہزادا عالمگیر نوائے وقت
لاہور: تھانہ چوہنگ کی حدود میں بیوہ خاتون انصاف کیلئے رُل گئی۔جائیداد متوفی شوہر کے دوست نے بیوہ خاتون سے اسکا گھر اور بھاری رقم ہتھیا لی ۔تھانے میں درخواست دینے کے باوجود متعلقہ پولیس نے تعاون نہ کیا۔ کئی سالوں سے تھانے اور عدالت کے چکر لگا رہی ہوں۔ لیکن سنوائی نہ ہونے کیوجہ سے بے بس ہوں۔ متاثرہ خاتون عاصمہ رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔