رانا وحید
گجرانوالہ :سی پی او گجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلی اور ائی جی پنجاب کے ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ون ونڈو اپریشن کے تحت تمام مسائل کے ساتھ ساتھ ان کو انصاف بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں کرنے پر پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین فرائض میں ہونا چاہیے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے لیے گجرانوالہ میں کوئی جگہ نہیں پولیس فورس کم وسائل کے باوجود 24 گھنٹے اپنا کام کر رہی ہے۔