بشریٰ انصاری کا عوام کو 14 اگست پر جھنڈے نہ خریدنے کا مشورہ

شوبز رپورٹر نوائے وقت

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جشن آزادی کے حوالےسے کہا ہے کہ

پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی میں چند روز ہی باقی ہیں اور یکم اگست سے ملک بھر میں جگہ جگہ اسٹالز بھی لگ جائیں گے جن پر جھنڈیاں، بیجز، سبز ہلالی پرچم سمیت جشنِ آزادی کی مناسبت سے دیگر اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ اس 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں