فرحان اختر نوائے وقت
کینیڈا/ کیلگری :۔سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم ہوا۔
ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔
خالصتان تحریک کیلئے جان دینے والے خاندانوں کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا،ہزاروں افرادنے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ سے پہلے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کینیڈا میں تقریباً 10 لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں،دعائیہ تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کیلئے شرکاء نے نعرے بھی لگائے۔