شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت

پی ٹی آےی کے دونوں رہنماوں نے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دی تھی جسے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے منظور کرلیا

سماعت کے دوران جیل میں میڈیا نمائندگان، اہل خانہ کو آنے کی اجازت دے دی

محمد اظہر

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دے دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے دوران جیل میں میڈیا نمائندگان، اہل خانہ کو آنے کی اجازت دے دی۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد نے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دی تھی جسے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے منظور کرلیا۔

شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں