گوادر میں ہجوم کا اہلکاروں پر حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید، افسر سمیت 16 جوان زخمی

محمد لطیف

گوادر/ راولپنڈی: گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں سپاہی شہید اور ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج 29 جولائی کونام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پُرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کردیا، نتیجے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید ہوگیا جو سبی کا رہائشی تھا، پُرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر ہجوم نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جب کہ افسر سمیت 16 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں