کباڑیوں نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر دیا ،ہڈیوں کی بدبو سے مکین پریشان ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ساہیوال ماڈل ٹاؤن اور جھال روڈ اوور ہیڈ برج کے درمیان کباڑیوں نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر دیا ۔ہر طرف کباڑیوں کا مال بکھرا پڑا ہے، جس سے سارا دن بدبو پھیلی رہتی ہے ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ کباڑیوں نے جانوروں کی ہڈیوں کا بھی کاروبار شروع کر رکھا ہے ۔ جس کی بدبو سے اہل علاقہ بڑے پریشان ہیں ۔بھٹو نگر سے لے کر ماڈل سٹی اور اوورہیڈ برج روڈ تک کباڑیوں نے علاقہ مکینوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ متاثرین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں