ایڈیشنل ڈی آئی جی چوہدری اصغر علی کی پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال سے355جوانوں کو بیسک کورس مکمل کرنے پر مبارکباد
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس جیل خانہ جات پنجاب رانا منان خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کی جیلوں کو تربیتی سنٹرز میں بدلنا ہے تاکہ رہا ہونے والے قیدی اپنے ہنر سے اپنا روز گار شروع کر سکیں ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات سالک جلال اور ایڈیشنل ڈی آئی جی چوہدری اصغر علی بھی اس موقع پر موجود تھے-انہوں نے مزید کہا کہ جیل پولیس فورس کو دہشت گردی کے خلاف تربیت دینا انتہائی ضروری ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کے علاوہ دینی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔ایڈیشنل ڈی آئی جی چوہدری اصغر علی نے ساہیوال میں پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال سے355جوانوں نے 4ماہ کا بیسک کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد بھی دی۔