چند روز قبل ڈان ٹی وی نے غلہ منڈی کے سیورج کے مسائل کے حوالے سے رپورٹ چلائی تھی،سٹوری ساہیوال کے بیوروچیف ڈان ٹی وی رانا وحید نے فایل کی تھی
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال کمشنر شعیب اقبال سید نے غلہ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا، غلہ منڈی میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کا جائزہ لیا، آڑھتیوں کے صدر رانا غلام رسول چوہان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیا۔ متعلقہ حکام کو سیوریج لائن بچھانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت۔یاد رہے چند روز قبل ڈان ٹی وی نے غلہ منڈی کے سیورج کے مسائل کے حوالے سے رپورٹ چلائی تھی ۔ کمشنر نے کہا کہ منڈی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور منڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ منڈی میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کو بھی اگلے سات روز میں مکمل کیا جائے تاکہ منڈی میں خریدوفروخت کے لئے آنے والوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔